پاک،ایران گیس منصوبہ،پاکستان پر اقتصادی پابندی لگ سکتی ہے،امریکی اخبار

جمعرات 21 فروری 2013 12:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 21فروری 2013ء ) ا مریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ امریکہ نے واضح کردیا ہے کہ اگرپاکستان نے ایران سے گیس کی خریداری شروع کی تو اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ نے دنیا بھرکے سفارت کاروں کوآگاہ کردیا ہے کہ ایسی سرگرمیوں سے بچناان کے اپنے ملک کے مفاد میں ہے جن پر اقوام متحدہ یا امریکی قانون کے تحت پابندیاں عائد ہوں، اسی لیے پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرپیش رفت نے واشنگٹن کو ناراض کردیا ہے اور ایرانی گیس کی درآمد کی صورت میں پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سرکاری کمپنی اور ایرانی تدبیر انرجی کے درمیان معاہدے پردستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت پاکستانی حصے کی پائپ لائن کی 15 ماہ میں تکمیل کی جائے گی۔ اخبارکے مطابق امریکا نے اس منصوبے کی مخالفت اور متبادل کے طور پر ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت(تاپی) منصوبے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔